کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان اوربجلی چوروں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کررہی ہے اوراس سلسلے میں جمعرات کے روزبھی کیسکوکے تمام آپریشن سرکل میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کسیکوسینٹرل سرکل کوئٹہ میں کیسکوٹیموں کی جانب سے مختلف گھریلو اورکمرشل نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 38لاکھ20ہزارروپے سے زائد کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ کوئٹہ شہرمیں ایسٹرن بائی پاس، پشتون آباد، ملاسلام روڈ،سیٹلائٹ ٹاون،سبی روڈ،سرکی روڈ،قلات اسٹریٹ، نیچاری روڈ، علمدارروڈ، سید آباد،گوالمنڈی، نواں کلی اور سریاب روڈکے علاقوں میں کارروائی کے دوران بقایاجات کے حامل 52نادہندگان کے منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو، کمرشل،انڈسٹریل اور دیگر مختلف نادہندہ صارفین شامل ہیں۔ علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل میں نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیسکوٹیموں نے 37کنکشنز منقطع کردئیے نیز نادہندگان سے 13لاکھ 20ہزارروپے کی ریکوری جبکہ بجلی چوروں سے ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ 10ہزارروپے جرمانہ وصول کئے گئے اس موقع پر سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 21بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے مختلف پولیس تھانوں میں تحریری درخواست بھی ارسال کردئیے گئے۔ اسی طرح خضدارسرکل کے تحت کیسکوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلواور کمرشل نادہندگان کے96 کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 11لاکھ 17ہزارروپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی تقریباً2 لاکھ13ہزار روپے وصول کرلئے اوراس دوران سرکل کے مختلف علاقوں میں 20بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس تھانوں میں تحریری درخواستیں بھیج دئیے گئے۔ اس کے علاوہ پشین سرکل نے بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پشین شہرکے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے3 ٹرانسفارمرزبجلی بلوں کی عدم ادائیگی پراُتاردئیے نیز کاروائی کے دوران مختلف گھریلواور کمرشل نادہندگان کے57 کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔اسی طرح مختلف نادہندگان سے بقایاجات کے24لاکھ 86ہزارروپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ85ہزار روپے بھی وصول کئے گئے نیز بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں میں 16بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں جن میں سے 5بجلی چوروں کے خلاف پولیس تھانوں میں ایف آئی آربھی درج کئے جاچکے ہیں۔علاوہ ازیں کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران کیسکوٹیموں نے67نادہندہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کرنے کے علاوہ 3بجلی چوروں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں قانونی کارروائی کے لئے درخواست بھیج دئیے جبکہ اس دوران مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 22لاکھ 74ہزارروپے کی ریکوری ڈٹیکشن کی مدمیں بھی 2 لاکھ81 ہزارروپے وصول کرلئے گئے۔کیسکومکران سرکل کے تحت بھی جمعرات کے روز تربت، پسنی اور گوادر کے علاقوں میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران نادہندگان کے 65 کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جن میں گھریلو اور کمرشل صارفین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بقایاجات کی مدمیں 14لاکھ93ہزارروپے کی ریکوری اور ڈٹیکشن کی مدمیں 45ہزارروپے جرمانہ وصول کئے گئے نیز اس دوران 2بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس تھانہ میں درخواستیں ارسال کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکوصوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلو میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاتمام صارفین بجلی منقطع ہونے یا کسی بھی ممکنہ پریشانی اور زحمت سے بچنے کیلئے اپنے بجلی بلوں کی برقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی جمع کروائیں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کی نشاندہی کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔
کیسکو کی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 374کنکشنز منقطع

ٹیگز:
کیسکو
