وندر(ڈیلی گرین گوادر)وندر، دودر چائنا پروجیکٹ کنراج روڈ پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کے گرنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دودر چائنا پروجیکٹ کنراج روڈ پر سونمیانی وندر کے پہاڑی علاقے مٹھڑی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گرنے کی وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد میں سے ایک موٹر سائیکل سوار جس کا نام ماسٹر نیک محمد رونجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جائے وقوعہ پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار اس کا دوسرا ساتھی جس کا نام ثنا اللہ ولد ابراہیم عادل بتایا جاتا ہے وہ شدید زخمی ہو گیا جن کو ریسکیو 1122 کے عملے نے جائے وقوعہ سے ریسکیو سینٹر وندر میں لانے کے بعد شدید طور پر زخمی ہونے والے ثنا اللہ کو مزید علاج و معالج کے لیے کراچی ریفر کر دیا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو وندر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثہ کے سپرد کر دیا۔
وندر،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
وندر
