دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) آل زمباد یونین کی جانب سے دالبندین کے پاک ایران شاہراہ بلاک کر نے کے بعد سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہزاروں مسافریں پھنس گئے۔اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے قاسم خان جمال الدین قدیر نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتے شاہراہ نہیں کھولیں گے روتک کراسنگ پوائنٹ سے ڈیزل لانے والے سینکڑوں زمباد گاڈیوں کے مالک بیکار ہیں گزشتہ دو سال سے ہمارے گاڑیوں کو ویری فیکیشن کرلیا ہے لیکن ہمیں روتک کراسنگ پوائنٹ سے ڈیزل لانے کیلے نہیں چھوڑتے اور ہمارے ہزاروں زمباد گاڈی بے کار ہے اور ہم فاکہ کشی کرنے تک مجبور ہے لیکن انتظامیہ ہمیں طفیل تسلیاں دیکر ہمیں جانے کی اجازت نہیں دیتے ہم مجبور ہوکر روڈ بلاک کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دو سال کے عرصے سے ہمیں ٹرخایا جارہا ہے۔
آل زمباد یونین نے دالبندین کے پاک ایران شاہراہ بلاک کردی

ٹیگز:
دالبندین
