کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی 44 میرحشمت علی لہڑی عبدالغنی شہزاد میر حفیظ الملک مینگل، مفتی عالم گل، قاری سلطان عادل،عبدالصمد پرکانی، حافظ احسان عزیز، حافظ محمد قاسم نے مختلف علاقوں میں انتخابی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا 8 فروری کا الیکشن ایک ریفرنڈم ثابت ہو گا اس دن کی سورج کتاب کی جیت کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور جے یو آئی کے امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک میں حقیقی خوشحالی اور اسلامی انقلاب کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ ایک تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے میرحشمت علی لہڑی نے مزید کہا کہ جے یو آئی اب ایک ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے کیونکہ جمعیت علمائے اسلام پوری دنیا کے مسلمانوں کی امین جماعت ہے نیز جے یو آئی کے اکابرین نے ہر ظالم کا سینہ تان کر مقابلہ کیا اور ملک و اسلام کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں اسی جماعت نے دی ہیں اسلئے جمعیت اس وقت ملکی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے کی نسبت جے یو آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کی اکثریت انکی پالیسی اور منشور سے متفق ہیں اور آنیوالی الیکشن میں ووٹ اور نوٹ دونوں کیلئے تیار اور متحرک ہوچکے ہیں ۔ اور آٹھ فروری کے دن عوام ووٹ کی پرچی کے ذریعے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر دینگے لہذا دیگر پارٹیوں کے امیدوار اپنا وقت اور سرمایہ ضائع نہ کریں کیونکہ ملک بھر کے عوام کی ہمدردیاں علمائے کرام اور جمعیت کے امیدواروں کیساتھ ہیں اور انکی ووٹ کتاب کی امانت ہے اور کتاب پر مہر لگاکر اسلام دوستی کا ثبوت فراہم کرینگے۔
عوام کی ہمدردیاں علمائے کرام اور جمعیت کے امیدواروں کیساتھ ہیں، میر حشمت علی لہڑی

ٹیگز:
حشمت علی لہڑی
