کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے مکران کی بزرگ نامور شخصیت، سابق صوبائی وزیر میرعبدالغفور کلمتی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ میرعبدالغفور کلمتی بلوچ سیاست کے اہم باب تھے انکی وفات سے آج صوبے کی فضاء کو سوگوار ہے،میر عبدالغفور کلمتی کی وفات کے بعد گوادر اور مکران کے سیاست میں پیدا ہونے والا خلاء صدیوں تک پر نہیں کیا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میر عبدالفغور کلتمی کے خاندان سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور پسمندگان کو صبرجمیل عطاء کرے۔
میرعبدالغفور کلمتی سیاست کے اہم باب تھے، میرجان محمد جمالی

ٹیگز:
میرجان محمد جمالی
