نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد د امیدوار این اے 260 رخشان ڈویژن اور پی بی چاغی 32 سے آزاد امیدوار میر اعجاز خان سنجرانی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور دیہی علاقوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گھٹ بروت میں گیارہ ہزار کے وی بجلی گرڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اس سے قبل دالبندین کے دیہی علاقوں میں بجلی منصوبے کا افتتاح کیا تھا جس پر گھٹ بروت کے عوام نے بھی بجلی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا جس پر میں نے ان سے وعدہ کیا اور الحمد للہ آج باقاعدہ گھٹ بروت عوام سے کیا گیا وعدہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کو ان کے گھر کے دہلیز پہ سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور مزید بھی یہ تسلسل جاری رہے گا۔تقریب میں اہلیان گھٹ بروت نے میر اعجاز خان سنجرانی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقے میں بجلی منصوبہ ایک خواب تھا مگر میر اعجاز خان سنجرانی نے اپنی انتھک کاوشوں سے اس خواب کو حقیقی معنوں میں شرمندہ تعبیر کرکے ایک تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے اور عوام ایسے محسنوں کو کبھی نہیں بھولے گا۔
دیہی علاقوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، میر اعجاز سنجرانی

ٹیگز:
میر اعجاز خان سنجرانی
