کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے سینئر رہنما چوہدری نعیم کریم نے حلقہ 42 کوئٹہ کی صوبائی نشست پر اپنے کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے پر الیکشن ٹریبونل میں جانے کا اعلان کیا ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں الیکشن ٹریبونل پر یقین ہے عدالتوں سے انصاف ملنے کے بعد ہم عوام کی عدالت میں جانے کے لیے اپنے نظریاتی اور سیاسی و سماجی دوستوں سے مشورہ کرتے ہوئے انتخابات کے عمل میں حصہ بنیں گے تاکہ کوئٹہ کے پیسے ہوئے عوام کو ان کا جائز مقام ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھیوں اور سیاسی اکابرین کے مشورے سے جلد اپنے سیاسی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ الیکشن میں شرکت ان کی سیاستی سمجھ اور عوامی مفاد کی پیروی کا عکس ہے اور انتخابات کی تیاری، سیاسی اصولوں پر مبنی ہوگی عوام کی مسائل کو حل کرنے اور ترقی کے لیے منصوبے تشکیل دینے کو اپنا ذاتی مسئلہ سمجھتے ہیں اپنے وعدوں اور اصولوں کی روشنی میں عوام کی بہتری اور ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے عوام کو متحد ہو کر اپنے مسائل کے لیے اگے بڑھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم کوئٹہ کے عوام کے ساتھ ہیں اور کسی طور پہ بھی ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کوئٹہ کے حقوق کے لیے ہم کسی کو شہر پرمسلط ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی عدالت میں جائیں گے تاکہ کوئٹہ کے پسے ہوئے عوام کو ان کے جائز مقام پر لے جایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم پارٹی کا اندرونی مسئلہ ہے جس پر سیاسی گفتگو کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ کو بلوچستان میں کمزور ہوتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے ہیں مگر اصولوں کی سیاست پر بھی کوئی سودے بازی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم حلقہ پی بی 43 پی بی 42 اور این اے 263 کے کارکنوں سماجی اور سیاسی رہنماؤں کا ایک اہم اجلاس جل بلائیں گے تاکہ ان کی مشاورت سے سیاست کا اگلا قدم اٹھا سکیں انشاآللہ۔
چوہدری نعیم کریم کا اپنے کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے پر الیکشن ٹریبونل میں جانے کا اعلان

ٹیگز:
چوہدری نعیم کریم
