ڈی آئی خان (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں فائرنگ ہوئی ہے۔
ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب ڈی آئی خان میں فائرنگ کی گئی ہے، مولانا فضل الرحمان کا قافلہ فائرنگ کے مقام سے چند منٹ قبل ہی گزرا تھا، مولانا فضل الرحمان سمیت تمام ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہے۔آر پی او ناصر محمود دستی کے مطابق ڈی آئی خان یارک کے مقام پر مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب فائرنگ کی گئی ہے ، فائرنگ کے نتیجے میں مولانا فضل الرحمان سمیت عملہ مکمل محفوظ رہا۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان سے قافلے کے ہمراہ جارہے تھے کہ اس دوران ان کے قافلے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

