خضدار(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کا اعلان کردیا گیا۔میر اسرار اللہ خان زہری اور سردار محمد اسلم بزنجو نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے معاہدے کا اعلان کیاکہ خضدار این اے 256 سے نیشنل پارٹی بی این پی عوامی کو سپورٹ کریگی،پی بی 18خضدار ون سے نیشنل پارٹی بی این پی عوامی کو سپورٹ کریگی،پی بی 19 خضدار ٹو سے بی این پی عوامی نیشنل پارٹی کی حمایت کریگی،پی بی 20 خضدار تھری سے بی این پی عوامی نیشنل پارٹی کو سپورٹ کریگی این اے 256 اور پی بی 18 پر میر اسراراللہ خان زہری امیدوار ہونگے پی بی 19 پر سردار محمد اسلم بزنجو اور پی بی 20 پر سردار زادہ میر شاہ میر بزنجو امیدوار ہونگے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سربراہ میر اسرار اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ میں اپنی جماعت اور اتحادی جماعت کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ دو قوم پرست جماعتوں کا اتحاد ہوا ہے استحصالی طبقات اور عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف سب کو متحد ہوکر 8 فروری کو کامیابی اپنے پلڑے میں لیکر آناہے ماضی میں عوام کو بے وقوف بنایا گیا اور ان کا ووٹ دھوکہ دہی کے ذریعے ان سے چھینا گیا اس بار انہیں اپنے ووٹ کی خود حفاظت کرنی ہوگی اور سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے ہونگیآج نیشنل پارٹی اور بی این پی (عوامی) کے اتحاد کو میثاق جمہوریت تصور کرتے ہوئے کارکن اس کے لئے دل و جاں سے محنت اور کامیابی کی نیت لیکر جدوجہد کریں۔ میر اسرار اللہ خان زہری کا کہنا تھا پچھلے ادوار میں یہاں سے منتخب نمائندوں نے عوام کی امید اور توقعات کو ٹھیس پہنچایا اربوں روپے لیئے گئے تاہم عوام کو ان سے مستفید نہیں کرایا گیا اس بار عوام ہوشیار رہے اور سوچ سمجھ کر اپنا ووٹ استعمال کریں۔ نیشنل پارٹی کے رہنماء پی بی 19 خضدار سے نامزد امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق ادوار کے عوامی نمائندوں نے کرپشن کو بے دریغ فروغ دیاہے ناقص مٹیریل اسکیمات یہ سب عوام کے ساتھ دھوکاتھے اس لیئے عوام اس بار ایسے امیدواروں کو مسترد کردیں۔ سردار محمد اسلم بزنجو نے نام لیئے بغیر کہاکہ ایک افغانی یہاں آئے ہیں جو لوگوں کو پیسے کا جھانسا دیکر ووٹ حاصل کرنا چاہتا ہے خضدار کے الیکشن کے ماحول کو انہوں نے پراگندہ کردیا ہے اس لیئے میں خضدار کے عوام سے کہوں گا کہ وہ ان سے نوٹ لیں تاہم ووٹ نہ دیں۔
نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولے کا اعلان

ٹیگز:
سیٹ ایڈجسٹمنٹ
