کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین ا فرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کی شب کوئٹہ کے علاقے نیوسریاب میں نامعلوم مسلح افرادنے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افرادزخمی ہوگئے پولیس نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا اورمزید کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، تین افرادزخمی

ٹیگز:
کوئٹہ
