اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان ایک روزہ دورہ پر اوتھل پہنچے جہاں انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے صحت کے شعبے کو اولیت دیکر بلوچستان بھر کی ہسپتالز اور صحت مراکز کے مسائل حل کرنے کے لیئے کوشاں ہیں خاص کر ادویات ک کوٹہ بڑھایا جائیگا۔سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان نے دورہ لسبیلہ کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ انکے دورے سے یہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیساتھ یہاں کے لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگا۔پراجیکٹ کوآرڈینٹر ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز کوسٹل ہائی وے لسبیلہ / گوادر حاجی خان نے کوسٹل ہائی وے لسبیلہ و گوادر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ کوسٹل ہائے پر آئے روز مختلف حادثات روز کا معمول تھے کہی انسانی جانیں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر زیادہ بلڈنگ ہونے کی وجہ سے ذائع ہو جاتیں تھی حکومت بلوچستان اور PPHI بلوچستان نے ایک اچھا انیشیوٹیو لیا کہ کوسٹل ہائی وے لسبیلہ و گودار پر ERC سینٹز کے قیام عمل میں لایا انہوں نے بتایا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان کی جانب سے لسبیلہ و گوادر میں 6 ایمرجنسی رسپانس سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا جن میں لیاری، پھور، رسمالان، اورماڑہ، پسنی زیرہ پوائنٹ اور نلینٹ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ یہ 6 سینٹرز فعال ہیں اور بروقت طبی امداد کی بدولت ہزاروں جانیں بچائی گئی ہیں بعدازاں BHU لیاری کے۔علاوہ ازیں وہ تحصیل لاکھڑا گئے جہاں دیہی صحت مرکز لاکھڑا کا دورہ کیا کوسٹل ہا? وے پر واقع بیسک ہیلتھ یونٹ لیاری دبہ لیاری بی ایچ یو اورآرایچ سی سینٹروں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈویڑنل ڈائریکٹر طاہرہ بلوچ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی وقار الملک،اسٹاف آفیسر سیکریٹری ہیلتھ شوکت ولی بلوچ۔ایکسئین کوویڈ 19 اجمل خان ودیگر انکے ہمراہ تھیاس موقع پر ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ،ایم ایس DHQ ہسپتال اوتھل ڈاکٹر عمران خان اور ایم ایس سول ہسپتال بیلہ ڈاکٹر عبدالحکیم موندرہ نے ڈی ایچ او آفس میں سیکرٹری صحت بلوچستان کو بریفنگ دی۔اور مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک منصور،ڈپٹی سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی حاجی خان بلوچ،پروجیکٹ منیجر NRSP لسبیلہ جہانگیر بلوچ،ایڈمن آفیسر(PPHI) عمران ستار کھوسہ،ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر عمر بلوچ،آغا خان ہسپتال کے عالمگیر بلوچ ودیگر ہمراہ تھے۔
ہماری اولین ترجیح لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے، سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ خان

ٹیگز:
عبداللہ خان
