پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور کے علاقے کہن زنگی عیسئی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے ایک سرف گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں امداد ولد مسلم اور امداد ولد ابراہیم موقع پر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک اور شخص زخمی ہوا۔فائرنگ کی زد میں آ کر دو راہگیر بھی زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور کے علاقے پروم سے بتایا گیا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، تاہم حملہ آوروں کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آ سکی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پنجگور،موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ،تین زخمی

