کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)رہنما پیپلز پارٹی جمال رئیسانی کا کہنا ہے کہ انتخابات کی گہما گہمی شروع ہوچکی ہے، پی پی بلوچستان ہی نہیں پورے ملک میں حکومت بنائے گی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جمال خان رئیسانی کا کہنا تھا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو تمام اقوام کے تحفظات دور کروں گا، میں نے اپنے والد کا جنازہ اسی صوبے کے لئے اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی کامیابی کے بعد صوبے میں بہترین تبدیلی آئے گی، سیاست میں کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا کاکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملتے ہیں، ٹکٹوں کے حوالے سے پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا اسے تسلیم کیا جائے گا اور امید ہے ٹکٹ ضرور ملے گا۔
جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمشہ بلوچستان کو حقوق دیے، آغاز حقوق بلوچستان، این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم جیسے اقدامات کیے۔پی پی رہنما نے کہا کہ نوجوان سیاست کا محور ہیں، لہٰذا کوشش ہوگی ملک کی تمام اقوام کو آپس میں جوڑ لو سریاب کے لوگوں میں جو مایوسی ہے اسے دور کرنے کے لئے وفاقی سطع پر اقدامات کروں گا۔

