کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان غریبوں کی پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے بلوچ خواتین کے حوالے سے نا روا سلوک کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور 2024 کے جنرل الیکشن سے پاکستان غربیوں کی پارٹی کے تمام امیدوار بائیکاٹ کرتے ہیں جب تک ہماری ماؤں اور بہنوں کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جائیں گے بلوچ عوام کی جب خواتین محفوظ نہیں تو تمام بلوچ امیدوار الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کریں اسلام آباد پولیس کی جانب سے اسلام آباد میں بلوچ خواتین بچوں اور بزرگوں کی پرامن دہرنے پر رات کی تاریکی میں تشدد شیلنگ اور سخت سرد موسم میں واٹر کینن کا استعمال کرنے کی مذمت کیا اور کہاکہ اسلام آباد میں پرامن دہرنا دینے والے بلوچ قوم کی ماں بیٹیوں پر ظلم و تشدد اور گرفتاری کے بعد اب ہمارا بلوچ کاتقاضہ ہیکہ بلوچستان بھر کے بلوچ سیاسی و قبائلی رہنما الیکشن سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے بلوچ ماں، بہنیں بیٹیوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کریں اور حکمرانوں کو یہ بتا دے کہ جب اس ملک میں بلوچ قوم کی خواتین پر تشدد گرفتاری کی صورت میں محفوظ نہیں تو ایسے الیکشن کاحصہ بننے میں شامل نہیں ہوسکتے ہیں، انھوں نے کہاکہ عوام کو بھی چائیے کہ بلوچ خواتین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے الیکشن میں کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہ دیں جبکہ امیدوار کو قوم کی خواتین کیلئے آواز بلند نہیں کرسکتا اور انکے بائیکاٹ نہیں کرسکتے تو عوام ان کا بائیکاٹ کریں۔
2024 کے جنرل الیکشن سے پاکستان غربیوں کی پارٹی کے تمام امیدوار بائیکاٹ کرتی ہے، ڈاکٹر قاسم بلوچ

ٹیگز:
ڈاکٹر قاسم بلوچ
