قلعہ سیف اللہ(ڈیلی گرین گوادر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پتا/ خیسور علاقائی یونٹ سے مربوط کریم زئی سیمہ میں شمولیتی پروگرام صوبائی ڈپٹی سیکریٹری و میونسپل کمیٹی چیئرمین سعید اکبر کاکڑکی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کریم زئی قبیلے سے 54 افراد اور بابکرزئی قبیلے سے 18 افراد نے پشتونخوا نیپ میں شمولیت اختیار کی۔ شمولیتی اجتماع سے مرکزی کمیٹی کے اراکین سردار اللہ یار خان جوگیزئی، شمس رود وال، کامریڈ سرور خان، عزیز آرین، حاجی عطا محمد کریم زئی اور امین افغان نے خطاب کیا۔ مقررین نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصر مذہب کے نام پر دھوکہ دیکر عوام کو پچھلے 35 سالوں سیترقی کے نام پر نہ صرف لوٹ رہے ہیں بلکہ عوام کی پسماندگی،جہالت اوربے روزگاری کے بھی ذمہ دار ہے۔ ان نام نہاد مذہبی عناصر نے اقتدار کے ایوانوں میں پہنچ کر کمیشن اور کرپشن ایسی داستانیں رقم کی ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے۔ ماضی میں کمزور معاشی پس منظر رکھنے والا ایک سابق وفاقی وزیر آج کروڑوں اور اربوں میں کھیل رہے ہیں اوراس کے علاوہ ملک و بیرون ملک میں جائیدادوں کے مالک بن گئی ہیں۔ اس کے علاوہ آج بڑی ڈھٹائی سے ہر قسم کے مذہبی، سیاسی، اخلاقی اور معاشرتی اقدار پامال کر کے نقد رقم، بیٹریوں، سولرپینلز کے ذریعیغریب عوام اور اپنے ہی پارٹی کارکنوں کی وفاداریاں خرید رہے ہیں جبکہ المیہ یہ ہے کہ احتساب کے تمام سرکاری ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اورمعاشرے کو اخلاقی پستی کی جانب لے جانے والیان کرپٹ عناصر کی گناہ میں برابر کے شریک ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مذہب کے جعلی دعویداروں اور عوام کی ضمیر خریدنے والوں کو یکسر مسترد کردیں اور اپنے ووٹ کے ذریعے مخلص، ایماندار اور بے لوث خدمت کرنے والوں کو کامیاب کرائیں۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوا نیپ وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہر وقت اور ہر فلور پر عوام کی حکمرانی،حقیقی جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالادستی، قومی برابری، حقیقی و رضاکارانہ فیڈریشن کے قیام،عوامی حقوق، سماجی انصاف اور ہر قسم کے ناانصافی،ظلم جبرکے خلاف سیاسی جنگ لڑی ہے۔ یہ پشتونخوا نیپ کے غیور کارکنان ہے جنہوں نے لینڈ مافیا، ڈرگ مافیا اورہر قسم کی غنڈہ گردی کیخلاف عوام کے سرو مال اور آبرو کی دفاع میں سرگرم کردار ادا کیا ہیاور آئندہ بھی عوامی حقوق کی تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مقررین نے باشعور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ عام انتخابات میں پشتونخوا نیپ کے امیدواروں کو کامیاب کر کے انہیں خدمت کرنے کا موقع دیں تاکہ عوام کو درپیش گھمبیر مسائل سے نجات کیلئے ملکی ایوانوں میں مثر اور توانا آواز بلند کیا جاسکیں۔
عوامی حقوق کی تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی

