کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ بلوچستان گزشتہ 3 ماہ سے بارشوں اور سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے تمام انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہوچکا ہے متاثرین کی داد رسی اور مدد کے لئے حکومت اور مشینری کہیں پر استعمال نہیں ہورہی بلکہ متاثرین کو نظر انداز کرکے منظور نظر لوگوں کو نوازنے اور نجی گودام بھرے جارہے ہیں اگر حکومت نے اپنی روش تبدیل کرکے متاثرین کی مدد اور بحالی کے لئے اقدامات نہ اٹھائے تو پارٹی اپنے لاکھوں ورکروں کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر جعلی اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف سراپا احتجاج ہوں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو جماعت کے دیگر رہنماؤں محمد اسلم، علی احمد لانگو، نیاز احمد لانگو سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا میر کبیر احمد شہی نے کہا کہ بلوچستان کے طول و ارض میں اگست سے شروع ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی تباہی مچائی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موت کی آغوش میں چلے گئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے لاکھوں ایکڑ اراضی پر پھیلی ہوئی فصلیں، باغات تباہ ہوگئے۔ ٹیوب ویل سولر، پل، سڑکیں، انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہزاروں کی تعداد میں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے لاکھوں مال مویشی مر گئے سینکڑوں دیہات آج بھی زیر آب ہے بلوچستان علاقوں قلات، کچھی، نصیر آباد ڈویژن، کوئٹہ اور ژوب سمیت دیگر علاقوں میں بھی بری طرح تباہی ہوئی ہے میں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ، عبدالرسول بلوچ، میراں بخش بلوچ کے ہمراہ قلات، مستونگ، کچھی، نصیر آباد ڈویژن، مچھ بولان، ڈھاڈر، سبی، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار، صحبت پور، حیر دین، کیٹل فارم اوستہ محمد سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کی حالات زار دیکھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے سروسامانی کے عالم میں سڑکوں کے کنارے کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں۔ مچھ میں مسلم لیگ (ن) بولان کا صدر امیر زادہ کوہستانی اور بلوچستان کا صوبائی نائب صدر کے بھائی ملک جعفر سمالانی تقریباً 15 گھنٹے تک گاڑی سمیت سیلابی ریلے میں پھنسے رہے اور فون کے ذریعے اپنے اہل خانہ اور انتظامیہ سے ریسکیو کرنے اور اپنی جانی بچانے کی آہ و پکار کرتے تھے لیکن وہ سیلاب کی نظر ہوگئے انتظامیہ نے بھی بے حسی کا مظاہرہ کیا یہ تمام صورتحال انتظامیہ اور حکومت کی بد ترین ناکامی اور غلفت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بولان اور بھاگ کے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے یونین کونسل جلال خان کے گوٹھ ریحانزئی، گوٹھ ریحانزئی نیو، گوٹھ جلال خان، گوٹھ مل گشکوری، گوٹھ گہرام زئی، گوٹھ گورچانی، گوٹھ گورگیج سمیت سینکڑوں دیہات سبی کے بھی ملیامیٹ ہوچکے ہیں لوگ کھلے آسمان تلے موت اور بھوک کے عالم میں بیماریوں سے لڑ رہے ہیں صوبے کے گرین بیلٹ اور زرخیز علاقے ڈیرہ مرادجمالی، جھل مگسی، گنداخہ، ڈیرہ اللہ یار، صحبت پور، اوستہ محمد کی حالت زار انتہائی دردناک ہوچکی ہے۔ متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں شدید گرمی کے عالم میں چاروں طرف پانی میں گرے ہوئے ہیں مچھروں کی بہتات کے باعث لوگوں میں ملیریا، ہیضہ، ڈائریاں اور جلدی امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ وزیر اعظم کا دورہ بھی صرف فوٹو سیشن تک محدود رہا ہے۔ اور علاقے میں جو غیر سرکاری تنظیم سامان دے رہی ہے یا پھر این ڈی ایم اے کا لیبل لگا ہوا ہے بلوچستان حکومت کی امداد کہیں نظر نہیں آرہی لوگ دفاتر کے چکر لگا کر مایوس لوٹ جاتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کوئی امداد فراہم نہیں کی جارہی وفاقی حکومت ڈونرز، غیر سرکاری تنظیموں کو این او سی اور مقامی انتظامیہ نام نہاد عوامی نمائندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے وہ براہ راست متاثرین کی مدد نہیں کرسکتے لوگوں کے نجی گوداموں میں راشن، ٹینٹ اور ضرورت کا سامان موجود ہیں جو متاثرین کی بجائے منظور لوگوں کو دیا جارہا ہے۔ لاکھوں ایکڑ پر لگی ہوئی چاول کی فصل تباہ ہوچکی ہے پانچ فٹ پانی تا حال کھڑا ہے گندم کی فصل بھی کاشت نہیں ہوسکے گی۔ آنے والے وقت اناج کی کمی کا سامنا کرنے پڑے گا۔ پانی کو نکالنے کے لئے اقدامات اٹھانے ہونے گے۔ متاثرین کی داد رسی کے علاوہ گندم کی فصل کاشت کرنے کے لئے بلڈوزر کے گھنٹے اور بیج فراہم کرکے گھروں کی تعمیر کے لئے وسائل دیئے جائیں۔ پٹ فیڈر کیر تھر کینال کی صفائی اور بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اگر حکومت متاثرین کی بحالی اور مدد کے لئے اقدامات نہ اٹھائے تو نیشنل پارٹی اپنے لاکھوں ورکروں کے ساتھ روڈوں پر نکل کر سراپا احتجاج ہوگی جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔
سیلاب متاثرین کی داد رسی اورمدد کے لئے حکومت اورمشینری کہیں پراستعمال نہیں ہورہی ،میر کبیر محمد شہی

ٹیگز:
میر کبیر محمد شہی
