کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 14اکتوبر کو تین بجے طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے آئین کے آرٹیکل 109(a) کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس سوموار 14 اکتوبر کو سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسمبلی اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گاجبکہ تمام سرکاری و غیر سرکاری مسلح سیکیورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 14اکتوبر کو طلب

ٹیگز:
بلوچستان اسمبلی
