حب(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم زاہد سلیم اور ڈی ائی جی جیل خانہ جات نوید الیاس نے گڈانی سینٹرل جیل کا دورہ کیادورے کے موقع پر سپرٹینڈنٹ گڈانی سینٹرل جیل خوشحال میر نے قیدیوں اور جیل سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور ائی جی جیل خانہ جات نوید الیاس نے مختلف بیرکس اور وارڈز کا جائزہ بھی لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم زاہد سلیم نے قیدیوں کے لیے کمبل اور گرم کپڑے فراہم کیے اور قیدیوں کو ادویات فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی انہوں نے مختلف وارڈز اور بیرکس کا جائزہ لیا۔سپریٹنڈنٹ گڈانی سینٹرل جیل خوشحال میر نے جیل اور قیدیوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اور گڈانی سینٹرل جیل میں پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق جیسے مسائل پر سینٹرل جیل کے اسٹاف سے گفتگو کی۔ لیڈیز وارڈز میں بچوں کو کھلونے بھی فراہم کیے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی سپریٹینڈنٹ گڈانی سینٹرل جیل خوشحال میر ڈپٹی سپرٹینڈنٹ ذاکر حسین بلوچ اور فارن انچارج عمران رند بھی موجود تھے،
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم زاہد سلیم اور ڈی ائی جی جیل خانہ جات نوید الیاس کاگڈانی سینٹرل جیل کا دورہ

ٹیگز:
زاہد سلیم
