کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہاہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کااحسان ہے کہ انہوں نے ہمیں انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرایا،پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جہاں آباد اقوام مختلف قسم کے پھولوں کی مانند آبادہے،ہمارافرض ہے کہ وطن کی بقا کی خاطر اپنا تن من دھن لگادیں ان خیالات کااظہار انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہاکہ قائداعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی کے موقع پر پوری قوم ایک بار پھر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے، یہ واقعی قائداعظم کا احسان ہے جو انہوں نے دو قومی نظریہ دنیا کے سامنے رکھ کر ہمیں انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرایا۔ ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کو ایک پرامن خوشحال پاکستان دینا ہے
انگریزوں کی غلامی سے آزاد کرانا قائداعظم محمد علی جناح کا احسان ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی

ٹیگز:
نوابزادہ جمال رئیسانی
