کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کے علاقے نسائی میں کرومائیٹ کی کان میں مٹی کا تودہ گر جانے سے ایک کانکن جان بحق جبکہ ایک کو زندہ نکال لیا گیا۔ محکمہ معدنیات نے کرومائٹ کی کان کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی۔ پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق اتوار کو ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ کے علاقے نسائی میں کرومائیٹ کی کان میں مٹی کا تودہ گر جانے سے ایک کانکن جاں بحق جبکہ دوسرے کو زندہ نکال لیا گیا۔ محکمہ معدنیات نے کرومائٹ کی کان کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر عتیق شاہوانی نے بتایا کہ مسلم باغ کے علاقے میں بڑے پیمانے پر کرومائٹ کی غیر قانونی کان کنی ہورہی ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں کرومائٹ کی غیر قانونی کان کنی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
نسائی، کرومائیٹ کی کان میں مٹی کا تودہ گر جانے سے 1کانکن جان بحق

ٹیگز:
کرومائیٹ کی کان
