کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گیس لیکج کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والے میروائس خان ترین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ حاجی محمد حسن ترین)مرحوم(کے صاحب زادے، محمد اسلم ترین (مرحوم)، سابق ڈپٹی کمشنر اکبر ترین، سردار نیک محمد ترین کے بھتیجے، داؤد ترین، ہارون ترین کے بھائی، موٹر وے پولیس کے انسپکٹر اکرم ترین، واپڈا کے محمد ہاشم ترین، بلوچستان اسمبلی کے اعظم ترین، سب انسپکٹر منصور ترین، منظور ترین ایڈووکیٹ، مسعود ترین، رحمت ترین، نجیب ترین، ائیر پورٹ سیکورٹی فورس کے عطا اللہ ترین کے چچازاد بھائی، حاجی حبیب اللہ اور جمال الدین کے سالے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد کلی خان احمد جان کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا فاتحہ خوانی ترین ہاؤس کلی سٹیشن کچلاک میں جاری ہے۔
گیس لیکج کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والے میروائس خان ترین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے

ٹیگز:
گیس لیکج
