کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان بار کونسل کے ممبر منیر احمدکاکڑ ایڈووکیٹ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے لانگ مارچ کے شرکاء پر تشدد،لاٹھی چارج،آنسو گیس کے استعمال اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹی ایف آئی آرز وطاقت کے استعمال سے مظالم کوچھپایانہیں جاسکتا اور نہ ہی حقیقت کو جھٹلایاجاسکتاہے،ریاست اور نگران حکومت ہوش کاناخن لیں اورآئین کے مطابق مظلوم ومحکوم عوام کودرپیش مشکلات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں منیر احمدکاکڑ ایڈووکیٹ نے گزشتہ شب اسلام آباد پولیس کی جانب سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے مطالبات کے حق میں تربت سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے پرامن لانگ مارچ کے شرکاء پر فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ کا استعمال، خواتین بچوں کو تشدد و زدو کوب کرکے گرفتاریوں اور جعلی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے غیرقانونی عمل سے حکومت مزید انتشار پیدا کر رہاہے حکومت تحفظ کرنے کے بجائے اپنی ہی عوام پر طاقت کا استعمال کرکے مزید دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے انصاف کے طلبگاروں پر اس طرح ظلم کرنے کی اجازت کوئی انسان نہیں دے سکتاحکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکوم ومظلوم عوام کے تحفظات دور کرے،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مظلوم ومحکوم عوام کاایک پرامن لانگ مارچ جس کے شرکا 16 سو کلومیٹر کا سفر طے کرکے اسلام آباد پہنچے تھے تاکہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے آواز اٹھارہے تھے جس میں ڈاکٹر ماہ رنگ، سائرہ، ماہ زیب درجنوں خواتین و بچوں سمیت سینکڑوں نوجوان اسلام آباد سے گرفتارکرکے جیل میں ڈال دیاگیا۔ریاست ہوش کا ناخن لیں اور مسائل کے حل کیلئے عملی اوسنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔
جھوٹی ایف آئی آرز وطاقت کے استعمال سے مظالم کوچھپایانہیں جاسکتا اور نہ ہی حقیقت کو جھٹلایاجاسکتاہے، منیرکاکڑ ایڈووکیٹ

ٹیگز:
منیرکاکڑ ایڈووکیٹ
