کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ کالج پر فتنہ الہندوستان کے خوارجی دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دیگر ساتھیوں کو بڑے جانی نقصان سے محفوظ بنایا۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس نے بہادری اور جذبہ قربانی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے انہیں جہنم واصل کیا۔وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے بہادری سے دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے بڑے جانی نقصان سے بچایا، میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
سرفراز بگٹی
