کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان سے منگل کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان زاہد سلیم کی ملاقات آئندہ عام انتخابات میں سیکورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان زاہد سلیم نے کہا کہ الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے سیکورٹی پلان تیار کیا جا رہا ہے پر امن اور شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں گے۔ملاقات کے دوران صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے لئے تیاریاں جاری ہیں انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن مکمل طور پر تیار ہے پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔
صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان سےسیکرٹری داخلہ بلوچستان زاہد سلیم کی ملاقات،آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

ٹیگز:
ملاقات
