اورماڑہڈیلی گرین گوادر)اورماڑہ بازار میں موٹر سائیکل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی لپیٹ میں آ کر ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق اورماڑہ مین بازار میں فٹبال چوک کے مقام پر پیٹرول پمپ کے سامنے کھڑی موٹر سائیکل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر موٹر سائیکل پر سوار قادک نامی شخص جھلس کر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کا تعلق اورماڑہ کے دیہی علاقے ہڈ گوٹھ سے بتایا جاتا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ موٹر سائیکل پر سوار شخص فٹبال چوک کے مقام پر پیٹرول پمپ کے سامنے موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوا رہا تھا۔ تاہم جھلس کر شدید زخمی ہونے والے شخص کو فوری پی این ایس درمان جاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اورماڑہ، کھڑی موٹر سائیکل میں آگ بھڑک اٹھی،1شخص جھلس کر شدید زخمی

ٹیگز:
اورماڑہ
