ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ مراد جمالی کے قریب پولیس گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ایس ایچ اواور اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ پولیس گاڑی کو نقصان پہنچا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم افراد نے میرحسن پولیس تھانے کے ایس ایچ او شابن سولنگی کی گاڑی کودوران گشت بم کانشانہ بنایا جس کے ایس ایچ او اور پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔
ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم افراد کا پولیس گاڑی پر بم سے حملہ

ٹیگز:
ڈیرہ مراد جمالی
