جھل مگسی(ڈیلی گرین گوادر)جھل مگسی ڈیزرٹ ریلی کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل نے میدان مارلیا۔پنجاب کے فیصل شادی خیل نے پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، فیصل خیل نے 135کلومیٹرکا فاصلہ ایک گھنٹہ 21منٹ14سیکنڈز میں طے کیا۔جعفر مگسی 17 سیکنڈ کیفرق سے ریس نہ جیت سکے، جعفر مگسی نے ریس میں دوسری پوزیشن لی۔اس کے علاوہ نادر مگسی نیفاصلہ ایک گھنٹہ22منٹ11سیکنڈ میں طے کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری پیئرڈ بی کیٹیگری میں جام کمال نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
جھل مگسی، ڈیزرٹ ریلی کی پری پیئرڈ کیٹیگری میں فیصل شادی خیل نے میدان مارلیا

ٹیگز:
ڈیزرٹ ریلی
