مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹیکس پرنس احمد علی احمدزئی نے کہا ہے کہ منشیات کی لعنت کو جڑھ سے خاتم کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،منشیات ہمارے نسل کو تباہ کررہے ہیں ان مافیاز کے خلاف کاروائی ناگریز ہوچکا ہے۔ یہ بات انہوں نے دورہ مستونگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر ہمارے نسل کو تباہ و برباد کررہیہیں، گزشتہ دنوں گلستان میں منشیات کے لیبارٹریز کے خلاف کاروائی کیا تھا گلستان میں 50 سے زیادہ آئس، کرسٹل کے لیبارٹریز تھے، جنہیں ختم کیا ہم چاہتے ہیں کہ لیبارٹری ختم نہ کیاجائے بلکہ ان کے سرغنہ تک پہنچ جائے، منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کا قلعہ قمع کیا جاسکیمنشیات کے خاتمہ اور عادی افراد کی بحالی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں منشیات کے عادی افراد کے بحالی کیلئے کوئٹہ میں تمام سہولیات کاسینٹر بنا رہے ہیں منشیات کے خلاف بلوچستان میں مہم شروع کررہے ہیں،بین الاقوامی ادارہ I,N,L کے تعاون سے امریکہ میں ایکسائز کے آفیسران کو ٹریننگ بھی دیا۔
منشیات کی لعنت کو جڑھ سے خاتمہ کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،پرنس احمد علی احمدزئی

ٹیگز:
پرنس احمد علی احمدزئی
