کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)استحکام پاکستان پارٹی کے خواتین ونگ کی صدر ریحانہ حبیب جالب بلوچ نے کہا ہے کہ ہمیں ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑے ہونے کے لئے تیاری کرنی ہوگی ۔ عالمی سطح پر بقا ءکی جنگ معاشی میدان میں لڑنا ہوگی جس کا ہتھیار صرف علم ہے۔بقا ءکے اس معرکے میں کامیابی کے لئے ہمیں اپنے آپ کو تیارکرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر بالخصوص بلوچستان سے غربت ، بے روزگاری اور تمام مسائل کا خاتمہ صرف آئی پی پی کرسکتی ہے ، پارٹی سربراہ جہانگیر خان ترین نے تہیہ کر رکھا ہے کہ تمام مسائل کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کی شروع سے خواہش رہی ہے کہ ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔ ترقی سے ملک میں انتہا پسندی میں کمی آئےگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے کم مدت میں ہماری جماعت کو بلوچستان میں مقبولیت دی۔عوام آئی پی پی کی صلاحیتوں سے آگاہ ہے عوام اس بار انتخابات میں ووٹ دیکر استحکام پاکستان پارٹی کو بڑی کامیابی سے ہمکنار کرائیگی۔
بلوچستان سے غربت،بے روزگاری اور تمام مسائل کا خاتمہ صرف آئی پی پی کرسکتی ہے،ریحانہ حبیب جالب بلوچ

ٹیگز:
ریحانہ حبیب جالب بلوچ
