کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) تفصیلات کے مطابق بلوچستان تھروبال ایسوسی ایسوسی ایشن کا پہلا باضابطہ اجلاس یاسر فعیم کی زیرصدارت اجلاس میں مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا جسمیں آٸندہ سال کے تھروبال ایونٹس کا ایک کلینڈرائیر جاری کیا گیا۔ اور گیم کے حوالے سے بہت سے اہم فیصلے کیے گئے جس میں مختلف ڈسٹرکٹ میں کوچنگ کیمپس کا انعقاد ، اور تمام ڈسٹرکٹ میں تھرو بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ، اور تھروبال کی نیشنل چیمپٸن شپ 2024 کا بلوچستان میں انعقاد میٹنگ کے اہم موضوعات تھے۔ تھروبال کی پروموشن کے حوالے سے بھی چند اہم فیصلے کٸے گئے اس کے علاوہ تھروبال کے گراؤنڈز کے مساٸل بھی زیر غور آئے جن پر تمام ممبرز نے اپنی قیمتی آراء سے شرکاء کو آگاہ کیا اور باہمی مشاورت سے مستقبل میں ایسوسی ایشن کے فعالیت اور تھرو بال کی ترقی کے حوالے سے یہ اہم فیصلوں سے بلوچستان میں گیم کیلئے اہم پیشرفت ثابت ہوگا اور تھرو بال کے حوالے سے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس طرح کے ٹھوس اقدامات سے گیم کو پروموشن ملے گا اور تھروبال کے بنیادی ڈھانچے کو موثر بنانے کے لیے ہمیں اپنے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کرنا اولین مقصد ہونا لازمی امر ہوگا اجلاس کا مقصد صوبائی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا اورجامع حکمت عملی وضع کرنے کیلئے درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور آگے بڑھنے پر تبادلہ خیال کرنا گیم میں نوجوانوں کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کیلئے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش ہے جس سے بلوچستان میں تھروبال کی ترقی اور اسکے فروغ کیلئے صوبے میں اس کے پائیدار نظام کی تشکیل کیلئے ایک بہترین ذریعہ ہےمیٹنگ کے اختتام پر جنرل سیکریٹری نعیم اختر نے ڈائریکٹر ٹیکنیکل منظور آحمد سرپرہ اور مس ربابہ حمید درانی کے ہمراہ تھروبال گراٶنڈ کا دورہ کیا۔ میٹنگ میں بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعیم اختر ، سینٸر ناٸب صدر مس ربابہ حمید درانی، ناٸب صدر مس منزہ ، فنانس سیکریٹری عارف سلہری ، ڈائریکٹر ٹیکنیکل منظور احمد سرپرہ ، ناصر پانیزئی ڈسٹرکٹ زیارت اور جواٸنٹ سیکرٹری کامران صدیق بھی اجلاس میں موجود تھے۔
بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس منعقد، مختلف ایونٹس کے انعقاد پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئیے گئے

ٹیگز:
تھرو بال ایسوسی ایشن
