کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچ یکجہتی کمیٹی کا تربت سے کوئٹہ لانگ مارچ بعد ازاں کوئٹہ سریاب روڈ پر دھرنا آج بھی جاری رہا جہاں سے دھرنے کے مقررین نے صحافیوں کو پریس کانفرنس میں اپنے آئندہ کےعمل سے آگاہ کیا-
کوئٹہ دھرنے کے مقام سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کوئٹہ کے رہنماء ماہ رنگ بلوچ نے کہا گذشتہ 21 دن سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے جاری تحریک 3 دن پہلے شال پہنچ چکی ہے جہاں پر گذشتہ 3 دنوں سے دھرنا دیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ میں جاری دھرنے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خاتون رہنماء ماہ رنگ بلوچ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈیتھ اسکواڈ اور سی ٹی ڈی کو غیر فعال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جو منظور نہ ہونے کی صورت میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرینگے۔۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ کے سریاب روڈ میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین تربت سے کوئٹہ لانگ مارچ کرکے آئے ہیں، جبکہ کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

