کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیمیں صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان اوربجلی چوروں کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں کررہی ہے اوراس خصوصی مہم میں کیسکوٹیموں کو ضلعی انتظامیہ اورپولیس کاتعاون بھی حاصل ہے جس میں کیسکوکوخاطر خواہ کامیابی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ اس مہم کے مثبت اثرات بھی صارفین تک پہنچ رہے ہیں۔ اس جاری مہم کے سلسلے میں پیرکے روزصوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میں بڑے پیمانے پرکارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کوئٹہ شہر میں سریاب روڈ،گاہی خان چوک، سبی روڈ، زمیندارروڈ، مشرقی بائی پاس،پشتون ٹاون، داودٹاون،سبزل روڈ،غوث آباد،کواری روڈ، لیاقت بازار،طوغی روڈاور مشن روڈکے علاقوں میں شنٹ اور ٹیمپرڈ کئے گئے 86میٹروں کو اُتارکر تبدیل کردئیے،جن پر بعد ازاں ڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے عائد کردئیے گئے نیزکارروائی کے دوران کوئٹہ سٹی ڈویژن،زرغون اور سریاب کے تحت بقایاجات کے حامل مختلف نادہندہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے74کنکشنز بھی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے کردئیے گئے جبکہ اس دوران بقایاجات کی مدمیں 77 لاکھ34ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی نیزکارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 17لاکھ60ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں سبی سرکل میں کارروائی کے دوران ٹیموں نے 67گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 29لاکھ 70ہزارروپے ریکوری کی گئی نیز ڈٹیکشن کی مدمیں 2 لاکھ8 ہزارروپے وصول کرلئے۔ اس کے علاوہ پشین سرکل نے بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے63گھریلواور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے نیز کیسکوٹیموں کی جانب سے پشین سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے 26لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی3لاکھ80ہزارروپے وصول کرلئے۔اسی طرح کیسکولورالائی سرکل نے نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لورالائی سٹی سے نادہندگان کے 4ٹرانسفارمرزبلوں کی عدم ادائیگی پر اُتاردئیے نیز کارروائی کے دوران پشین سرکل کے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے73کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مدمیں 26لاکھ80ہزارروپے ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی3 لاکھ86 ہزارروپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں خضدارسرکل سے نادہندگان کے77کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کرنے کے علاوہ بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے 11لاکھ 19روپے کی ریکوری عمل میں لائی جبکہ اس دوران ڈٹیکشن کی مدمیں بھی تقریباً2 لاکھ59ہزار روپے وصول کئے گئے۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکوصوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلو میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاتمام صارفین بجلی منقطع ہونے یا کسی بھی ممکنہ پریشانی اور زحمت سے بچنے کیلئے اپنے بجلی بلوں کی برقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی جمع کروائیں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کی نشاندہی کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔
بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے1 کروڑ71لاکھ روپے کی ریکوری، جرمانے کی مد میں 29لاکھ 93ہزارروپے وصول

ٹیگز:
بجلی بلوں
