ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) اوستہ محمد زورگڑھ کے علاقے میں گھر میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد قتل ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق اوستہ محمد پولیس تھانہ زور گڑھ کے علاقے گوٹھ پیارو خان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون اور مرد قتل کردیے گئے جبکہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ کر لاشیں اپنی تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ واقعے کی مذید تحقیقات زور گڑھ پولیس کر رہی ہے۔
اوستہ محمد،گھر میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد قتل

ٹیگز:
اوستہ محمد
