کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سنٹرل آفس پولیس بلوچستان کے زیر اہتمام نیب بلوچستان کے تعاون سے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے کی تقریب کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گی یہ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب تھی جس میں نیب اور بلوچستان پولیس نے باہمی تعاون سے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے منایا۔ سیمینار میں ظفر اقبال خان ڈی جی نیب بلوچستان، عبدالخالق شیخ آئی جی پولیس، ڈی جی اینٹی کرپشن عبد الواحد کاکڑ، شیر علی ایس ایس پی،خرم شہزاد ڈپٹی ڈائریکٹر نیب بلوچستان اور سنٹرل پولیس بلوچستان کے ممبران نے شرکت کی۔ سیمینار کا بنیادی مقصد اینٹی کرپشن ڈیاور بد عنوانی کیخلاف بیداری اور نفرت پیدا کرنا تھا اور اسکے سدباب کے خاتمے کا تعین کرنا تھا۔دوران سیمینار عبدالخالق شیخ آئی جی پولیس نے کرپشن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کے سب سے پہلے ہمیں کرپشن کواپنے معاشرے کی جڑوں سے ختم کرنا ہے کیونکہ کرپشن ایک ناسور ہے۔ ڈی جی نیب (بلوچستان) جناب ظفر اقبال خان نے معزز ممبران سے خطاب کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے اور کرپشن کے موذی اثرات پر بات کی اور کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور انشاء اللہ اس ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن عبد الواحد کاکڑ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ہمارے معاشرے کا بہت بڑا مسئلہ ہے اس ناسور کو معاشرے سے ختم کرنے کی جدو جہد جاری رہے گی۔ دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کے عزائم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے جس سے اس ناسور پر مکمل قابو پایا جا سکے۔ کرپشن پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے قانون کے مطابق ہر کام کرنے سے ہی رشوت خوری کا خاتمہ ممکن ہے۔ خالد شیخ آئی جی سنٹرل پولیس بلوچستان نے نیب بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ نیب کے ساتھ مل کر کرپشن کے خلاف عملی اقدامات کریں گے۔ آخر میں تمام مہمانان نے حاضران کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا۔
کرپشن کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، ڈی جی نیب ظفر اقبال خان

ٹیگز:
ظفر اقبال خان
