حب(ڈیلی گرین گوادر) میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر کا انوکھا احتجاج وارڈ میں عدم صفائی پر قومی شاہراہ پر لیٹ کر دھرنا دیدیا۔اس سلسلے میں میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر حافظ رسول بخش نے اپنے وارڈ میں عدم صفائی اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر لیٹ کر دھرنا دیدیا جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل رہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کونسلر حافظ رسول بخش نے کہا کہ چیئر مین اور چیف آفیسر ایم سی حب ان کے حلقے کی صفائی ستھرائی میں کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے گٹر ابل رہے ہیں گندگی تعفن پھیلا ہوا ہے مختلف امراض علاقے میں پھیلے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مقامی عدالت میں حب بار ایسوسی ایشن کے ایک رکن نے صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر مقامی عدالت میں درخواست دائر کی مجھے بھی بطور علاقہ کونسلر معزز عدالت نے طلب کیا معزز عدالت کو ایم سی حب کے ذمہ داروں نے یقین دہانی کروائی مگر عملی طور پر کام آج تک نہیں ہوا آج چار غیر تجربہ کار مزدور بھیجے گئے جنھوں نے گٹروں کے ڈھکن کھول کر رکھ دیے جس سے مزید مسائل میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ سینڑی انچارج ایم سی حب نے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی چیرمین ایم سی حب فون تک نہیں سنتے ایسے میں مجبور ہوکر مین شاہراہ پر لیٹ کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔بعدازاں ایس ایچ او حب سٹی صمد زہری نے آکر مذاکرات کیے اور یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔احتجاج کے موقع پر نواب سرمستانی و دیگر بھی کونسلر کے ہمراہ روڈ پر لیٹے رہے۔
میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر کا انوکھا احتجاج،وارڈ میں عدم صفائی پر قومی شاہراہ پر لیٹ کر دھرنا

ٹیگز:
میونسپل کارپوریشن حب
