لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)دکی میں شہید ہو نے والے لیویز اہلکار قاسم بلوچ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں دکی کے علاقے مرجانزئی میں گزشتہ شب کارروائی کے دوران شہید ہو نے والے لیویز اہلکار قاسم بلوچ کی نماز جنازہ ادا کردی گی۔ نماز جنازہ میں ڈی آئی جی لورالائی رینج نذیر احمد کرد، کمانڈنٹ لورالائی سکاوٹ برگیڈیر رزاق، ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم، ایس ایس پی لورالائی محمد ظفر، سرکاری افیسران، قبائلی معتبرین نے شرکت کی، پولیس اور لیویز نے شہید کو اعزازی سلامی پیش کی ڈی آئی جی لورالائی رینج نذیر احمد کرد نے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان عبدالخالق کی جانب سے شہید کی میت پر پھول چھڑائے اور میت کو اپنے آبائی علاقے مستونگ روانہ کردیا۔
دکی میں شہید ہو نے والے لیویز اہلکار قاسم بلوچ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ٹیگز:
دکی
