کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو فوٹو سیشن اور اخباری بیانات سے بہلایا نہیں جاسکتا، 2024کے انتخابات میں صوبے کے عوام ایماندار مخلص اور محب وطن قیادت کا انتخاب کریگی پاکستان کی ترقی و خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے بلوچستان کے عوام غیور، بہادر اور محب وطن ہیں وہ اب کسی کے دھوکے یا جھانسے میں نہیں آئیں گے، اگلا دور ن لیگ کا ہے پاکستان اور خصوصاً بلوچستان کو ن لیگ جیسی مخلص اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے ن لیگ کی قیاد ت میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔ یہ بات انہوں نے خاران کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہاکہ 2018کے عام انتخابات میں نان کیڈر سیاستدانوں کو آگے لایا گیا جن کی نا تجربہ کاری اور کرپشن نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا پاکستان خصوصاً بلوچستان کے عوام ماضی کی اس غلطی کو اب 2024کے عام انتخابات میں نہیں دھرائیں گے عوام نان کیڈر کے ان نا تجربہ کار اور کرپٹ عناصر کو اپنے ووٹ سے مسترد کریں گے اور ایک مضبوط ریاست کی بنیاد رکھتے ہوئے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے مخلص ایماندار اور محب وطن لوگوں کوآگے لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام کو (ن)لیگ کی قیادت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ن لیگ کی قیادت ہی ملک کے عوام کی آخری امید ہے جوکہ اس ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے عوام کو فوٹو سیشن اور اخباری بیانات سے اب بہلایا نہیں جاسکتا بلوچستان کے عوام نے 2024کے انتخابات میں ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا فیصلہ کرلیا ہے کامیابی مخلص اور محب وطن لوگوں کی ہوگی۔
2024کے انتخابات میں صوبے کے عوام ایماندار مخلص اور محب وطن قیادت کا انتخاب کریگی، میر عبدالکریم نوشیروانی

ٹیگز:
میر عبدالکریم نوشیروانی
