کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ میں کمپریسر لگانے والوں اور گیس چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا، شہر میں کمپریسر کی فروخت روکنے کیلئے دفعہ 144کے نافذ کیلئے کمشنر کوئٹہ کو مراسلہ لکھ دیا گیا،شہر میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ کمپریسر کا بے دریع استعمال ہے۔یہ بات جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی انور بلوچ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک ارب بیس کروڑ روپے کی لاگت شہر کے وسطی علاقے میں سولہ انچ قطر کی نئی گیس پائپ لائن بچھائی ہے جس سے شہر کے مرکزی حصے میں سوئی کے پریشر کا مسئلہ حل ہوگیا ہے کوئٹہ کے کچھ گردونوح میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی شکایات ہیں جس کی وجہ لوگوں کی جانب سے گیس کمپریسر کا استعمال ہے۔انور بلوچ نے کہاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ میں کمپریسر لگانے والوں اور گیس چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے کمپریسر کی فروخت روکنے کیلئے دفعہ 144کے نافذ کیلئے کمشنر کوئٹہ کو مراسلہ لکھ دیا گیا دفعہ 144 کے نفاذکے بعد کمپریسر لگانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی، سوئی گیس تھانے میں مقدمات درج کئے جائیں گے۔جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ اس وقت صوبے کو اس کی ضرورت کے مطابق 130ایم ایم سی ایف گیس مل رہی ہے جس میں سردی کے مطابق اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی دسمبر میں کوئٹہ میں سوئی گیس کے استعمال کے حوالے سے اگہی مہم بھی شروع کررہی ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کا کوئٹہ میں کمپریسر لگانے والوں اور گیس چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ

ٹیگز:
گیس کمپنی
