خاران(ڈیلی گرین گوادر) بزرگ سیاستدان سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے ضلع خاران میں سیلاب متاثرین میں نقد امدادی رقوم تقسیم کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق گورنر بلوچستان و سابق وفاقی وزیر بزرگ سیاستدان لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے بلوچستان کے علاقے ضلع خاران میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ کلی بادہ کا دورہ کیا۔ عبدالقادر بلوچ نے کلی بادہ میں سیلاب سے متاثرین کے ساتھ مالی تعاون کرکے ان میں نقد رقوم تقسیم کئے۔ اس موقع پر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاران میرا گھر ہے اللہ پاک کی طرف سے قدرتی آفات آتے رہتے ہیں، بحیثیت فرزند خاران اور بلوچستان مجھ پر فرض عائد ہوتی ہے کہ بلوچستان بشمول خاران کے جن جن علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نے آبادیوں کو نقصان پہنچائے ہیں ان کے ساتھ ذاتی تعاون کروں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بلوچستان بشمول ضلع خاران کے لوگوں کے مکانات گھر، سامان، مال مویشی زرعی فصلات ٹیوب ویلز سیلاب کے نظر ہوگئے ہیں، بے گھر ہونے سے لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ اشیاء خوردونوش اور دیگر سہولیات کا فقدان ہے، ہیضہ، ملیریا اور دیگر بیماریاں پھیلنے کے ساتھ ساتھ لوگ بھوک سے مررہے ہیں، سہولیات کامکمل فقدان ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے لوگ بے یار ومددگار اور بے پرساں حال پڑے ہیں، خاران بشمول بلوچستان کے تمام اضلاع کے زمینی راستے ایک دوسرے سے کٹ چکے ہیں موجودہ صورتحال میں سیلاب زدگان کے ساتھ تعاون کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ایک پریشان حال انسان کی خدمت پوری انسانیت کی خدمت ہے، خلیجی ممالک اپنی بساط کے مطابق کمک کررہے ہیں عالمی ڈونرز اداروں کو چاہیے کہ وہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے آگئے آجائیں اس موقع جنرل ر عبدالقادر بلوچ کے ہمراہ پر پیپلز پارٹی کے ڈویژنل کوارڈینیٹر میر محمداعظم ریکی سابق ضلعی صدر میر شیرباز ساسولی، حاجی لکمیر زہری، ڈاکٹر مبارک بادینی، میر دادشاہ مینگل، حاجی محمد افضل چنال، حاجی ظفر چنال، میر باسط چنال، اختر بلوچ، شاغاصی منصور احمد و دیگر ساتھ تھے۔
موجودہ صورتحال میں سیلاب زدگان کے ساتھ تعاون کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،جنرل(ر)قادربلوچ

ٹیگز:
قادر بلوچ
