کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کا بیسواں کانووکیشن2023 جامعہ بلوچستان کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان و چانسلر جامعہ بلوچستان ملک عبدلولی کاکڑ تھے۔جبکہ اعزازی مہمانان میں صوبائی نگران وزیر تعلیم قادر بخش بلوچ، وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان تھے۔ تقریب میں تعلیمی ماہرین، سیاسی اکابرین، صوبائی نمائندگان، اساتذہ، طلباء وطالبات، والدین اور مکتب فکر کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب کا آغازتلاوت کلام پا ک سے ہوا۔ چانسلر وگورنر بلوچستان نے مختلف شعبوں سے فارغ التحصیل طلبہ اور اسکالرز میں اصل اسناد تقسیم کئے۔ جس میں پی ایچ ڈی کے 21ڈگری، ایم فل کے 58، گولڈ میڈلسٹ کے 85طلبہ اور مختلف شعبہ جات سے فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں 680 سے زائد اصل اسناد تقیم کئے۔ اور سب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بڑی اہمیت کا حامل اور باعث خوشی کا ہے کثیر تعداد میں طلباء وطالبات میں تعلیمی ڈگری ایوارڈ کئے جارہے ہیں۔ اور یہ اعزاز انسان کی زندگی میں بہت بڑی حیثیت رکھتی ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے اس مقام کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی عملی زندگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ اور صوبہ و ملک کی ترقی کے لئے اپنی توانائیاں سرف کریں گے۔جامعہ بلوچستان کو مادر علمی کا مقام حاصل ہیجو کئی دہائیوں سے علم و دانش کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور مستقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لئے ہمیں تعلیم و تحقیق کو اپنا نصب العین بنانا چائیے۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کے تعلیمی خدمات کو سراھا اور تمام طلبہ کو مبارک باد پیش کی اور جامعہ بلوچستان کے ترقی و بہتری کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر نے کانووکیشن کے تقریب سے اظہار خیال کرتے جامعہ بلوچستان کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ جامعہ بلوچستان اعلیٰ تعلیم کے فروغ، طلبہ کو روشن مستقبل کی جانب راغب کرنے سمیت دور جدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئیپالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کررہی ہیں۔ تحقیق و تخلیق کو پران چڑھانے کے لئے ملکی و بین الاقوامی سطح کی جرنلز میں تحقیقی مواد کی اشاعت اور اسکالرز کو تحقیق کے مواقع سمیت جدید ٹیکنالوجی کے زرائع کو انتظامی امورتک رسائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ جس کے تحت امتحانات، داخلے، انٹری ٹیسٹ جامعہ کے زیر اہتمام عمل میں لائی جارہی ہے۔صوبے کے کالجز کی رہنمائی، امتحانات سمیت ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں۔طلباء و طالبات کو نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں سمیت شعبہ جات کو جدید تقاضوں سے آراستہ کرنے اور جامعہ کے معاملات کو پالیسی ساز اداروں کے توسعت سے بروئے کار لائی جارہی ہے۔ وائس چانسلرنے مہمان خصوصی اور مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کیں اور انکا شکریہ ادا کیا۔
صوبے کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہمیں تعلیم و تحقیق کو اپنا نصب العین بنانا چائیے، گورنر بلو چستان

ٹیگز:
گورنر بلو چستان
