کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی ساروان آمدسابق وزیراعلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے ملاقات۔نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی بھی ملاقات میں موجود تھے سابق سپیکر سردار ایاز صادق اور دیگر راہنماؤں کی بھی ملاقات میں شرکت کی ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالےسے گفتگو ہوئی نواب اسلم خان رئیسانی نے آمد پر شہباز شریف کو خوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، بلوچستان پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے،ملک اور قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اتفاق، اتحاد اور اشتراک عمل ناگزیر ہےدونوں راہنمائوں نے مستقبل میں سیاسی تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا دونوں راہنمائوں کا رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نواب اسلم رئیسانی کی ملاقات،سیاسی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال

ٹیگز:
نواب اسلم رئیسانی
