کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنماچوہدری نعیم کریم نے کہاہے کہ قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمدنواز شریف کو کوئٹہ آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں پارٹی قائد کے کوئٹہ میں قیام کے دوران اہم سیاسی و قبائلی شخصیات مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کریں گی انکے دورہ کوئٹہ کے بلوچستان کے سیاسی ماحول پر دور رس نتائج مرتب ہونگے، میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی مسلم لیگ(ن) کا مقصد ہے، انشاللہ ملکی ترقی کے سفر کا پھر آغاز ہونے والا ہے8فروری کا سورج بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔یہ بات انہوں نے پیر کو مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے پارٹی کے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ بلوچستان میں صوبائی صدر شیخ جعفرخان مندوخیل کی قیادت میں پارٹی فعال اور منظم ہے اور اہم سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ(ن) میں شمولیت سے بلوچستان میں پارٹی عام انتخابات میں ایک بڑی پارلیمانی جماعت بن کرسامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر اہم سیاسی و قبائلی شخصیات اور سابق صوبائی وزراء و ارکان اسمبلی باقاعدہ مسلم لیگ(ن) میں اپنی شمولیت کا اعلان کریں گے جن کی شمولیت پارٹی کیلئے ایک نیک شگون ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قائد میاں محمد نواز شریف کا کوئٹہ پہنچنے پر انشاء اللہ مسلم لیگ(ن) کے قائدین اور کارکنان بھر پوراستقبال کریں گے قائد کے بلوچستان کے دورے کے حوالے سے پارٹی کے کارکنوں میں جو ش و جذبہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے پاکستان آمد کے بعد بلوچستان کا پہلا سیاسی دورہ ہے جس سے مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں میں نیا ولولہ پیدا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام کی نظریں مسلم لیگ(ن)کے قائدو سابق وزیراعظیم میاں محمد نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں مسلم لیگ(ن) 8فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر عوام کی خدمت کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیتوں اور سیاسی جماعتوں سے اتحاد پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پھر دوسروں پر تنقید کریں۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آنے والاوقت مسلم لیگ(ن) کاہی ہے مسلم لیگ(ن) عوام کی ووٹ کی طاقت سے کامیاب ہوکر بلوچستان سمیت چاروں صوبوں اور مرکز میں حکومت بنائے گی۔
پارٹی قائد کے کوئٹہ میں قیام کے دوران اہم سیاسی و قبائلی شخصیات مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کریں گی، چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
چوہدری نعیم کریم
