کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 262 حاجی محمد رمضان اچکزئی، صوبائی رہنما انجینئر ہادی عسکری، حیات خان اچکزئی ودیگرکی قیادت میں جمعرات کو انتخابی مہم کے سلسلے میں ہزارہ ٹاؤن میں موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی انتخابی دفتر پہنچ کراختتام پذیرہوئی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمدرمضان اچکزئی،انجینئر ہادی عسکری اور حیات خان اچکزئی نے کہاکہپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس عوام کی خدمت کا ویژن ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت سے ہمارے مخالفین خوفزدہ ہیں، پیپلز پارٹی واحد عوامی جماعت ہے جو ملک و ملت کو درپیش گھمبیر صورت حال اور معاشی گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے شہیدمحترمہ بے نظیر آئی تھی روزگار لائی تھی اب بلاول آئے گا روزگار لائے گاعوامی نعرہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کے تاریخی جلسے 8فروری انتخابات میں پیپلز پارٹی تاریخی کامیابی کی نوید ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا مقابلہ اشرافیہ کو ریلیف اور عوام کو تکالیف دینے والوں سے ہے،پاکستان کی ترقی و تعمیر پارلیمان کی توقیر و تکریم کی خاطر ووٹرز نوجوان لیڈر بلاول بھٹو زرداری کا چناؤ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا عوامی معاشی معاہدہ پیپلز پارٹی کے عوامی منشور پروگرام اور پالیسیوں کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ فرزند بے نظیر بلاول بھٹو زرداری نے منشور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بھوک مٹاؤ بے نظیر منصوبے شامل کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 3سو یونٹ تک مفت بجلی30 لاکھ گھر دینا، کسان کارڈ، مزدور کارڈ اور یوتھ کارڈ کا اجراء ماضی کی طرح عوامی خدمت کا خدمت گار پروگرام ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مشن پروگرام پالیسیاں زاتی مفاداتی گروہوں مالیاتی تجوریوں بھرنے والوں کے خلاف روشن مستقبل کی سیاست ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 8فروری کو عوام پاکستان پیپلزپارٹی کیامیدواروں کے انتخابی نشان ”تیر“ پرمہرلگاکر انہیں کامیاب بنائیں گے اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم اور جیالے وزراعلیٰ ہونگے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پاس عوام کی خدمت کا ویژن ہے، حاجی محمدرمضان اچکزئی

ٹیگز:
حاجی محمدرمضان اچکزئی
