پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی اور امید کا اظہار کیا کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑ جائے گی۔
ملاقات میں مہمان کرکٹرز نے پاکستان کے مختلف حصوں کے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سی ای او پشاور زلمی جاوید آفریدی اور بولنگ کوچ اکرم خان بھی شریک تھے۔

