پشین(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمیل احمد نے کہا ہے کہ ضلع میں قائم کردہ افغان مہاجرین کے انخلائی کیمپوں میں تمام تر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو ممکن بنایا گیا ہے اپنے عوام سمیت دیگر افغان مہاجرین کو صحت کے معیار کی بہتری اور اس بابت بر وقت اقدامات ہماری ترجیحات کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ہدایات کی روشنی میں افغان مہاجرین انخلاء کیمپ میں محکمہ صحت اور پی،پی،ایچ،آئی کی جانب سے منعقدہ میڈیکل کیمپ کے دورہ کرنے پر وہاں موجود عملے اور عوام الناس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم،ایس عبدالوکیل شیرانی اور پی،پی،ایچ،آئی کے ڈی،ایس،ایم نثار احمد خان ترین بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم ضلع کے عوام کو بہترین اور معیاری علاج معالجے کی سہولیات باہم پہنچانے اور افغان مہاجرین کی مکمل دادرسی کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی ہمیں قابل قبول نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزا شفقات اور سیکرٹری صحت عبداللہ خان تمام اضلاع سمیت انخلائی کیمپ میں صحت عامہ سے متعلق بہتر اقدامات اور انتظامات پر یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے ضلع کے عوام کو صحت سے وابسطہ تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے بروقت اور موثراقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے مشترکہ طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دیگر شعبہ جات اور اس ضمن میں میسر انتظامات اور سہولیات کاجائزہ بھی لیا اور زیر مرمت املاک کا بھی معائنہ کیا ڈپٹی کمشنر جمیل احمد نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کی خواہش ظاہر کی اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے دورآفتادہ علاقوں میں صحت عامہ سے متعلق مزید بہتری کے لیے موثر منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے ایک مربوط لائحہ عمل کے تحت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
ضلع میں قائم کردہ افغان مہاجرین کے انخلائی کیمپوں میں تمام تر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو ممکن بنایا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد

ٹیگز:
جمیل احمد
