کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت،عدالت نے گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔ منگل کے روز سیشن کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج VIIکی عدالت میں شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت پولیس نے مقدمہ میں گرفتار ملزمہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا، دوران سماعت شہید صحافی کے اہلخانہ کی جانب سے سینئر قانون دان و سابق سینیٹر ملک ممتاز محفوظ ایڈووکیٹ نے معزز عدالت کے سامنے پیش ہوکر مقدمہ کی پیروی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج VIIنے گواہ کی عدم موجودگی کے باعث آئندہ سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔
شہید صحافی عبدالواحد رئیسانی قتل کیس کی سماعت، گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 16 نومبر تک ملتوی

ٹیگز:
شہید صحافی
