کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) مشہور ننھا ٹک ٹاکر نامعلوم افراد کا نشانہ بن گیا۔ موٹرسائیکل سواروں نے ٹک ٹاکر کی پہچان بننے والے بال کاٹ دیئے۔ پانچ سالہ ابوبکر کے اس وقت ٹک ٹاک پر4ملین فالوورز ہیں، لیکن اسے حسد کی نذر کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق کوئٹہ کا مشہور ننھا ٹک ٹاکر ابوبکر نامعلوم افراد کا نشانہ بن گیا ہے ۔ موٹرسائیکل سواروں نے ٹک ٹاکر کی پہچان بننے والے بال کاٹ دیئے ۔ کوئٹہ پولیس نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی تلاش کررہی ہے۔

خیال رہے کہ پانچ سالہ ابوبکر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے، اس کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو جاتی ہیں۔ ابوبکر کی یہ ویڈیوز سماجی برائیوں کی روک تھام کیلئے بنائی جاتی ہیں جن میں طنز ومزاح کا سہارا لیا جاتا ہے۔ابوبکر کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ محض چند ماہ کے اندر سوشل میڈیا پر اس کے فالورز کی تعداد 4 ملین سے زائد ہو چکی ہے۔ ہم صرف یہاں ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی بات کر رہے ہیں، اس کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ابوبکر کے مداحوں کی تعدادلاکھوں میں پہنچ چکی ہے۔ تاہم کچھ دن قبل اس کیساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جس نے اس ننھے ٹک ٹاکر کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

ابو بکر کے والد طور خان نے واقعہ کے بارے میں ڈیلی گرین گوادر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا کچھ دن قبل محلے کی ایک دکان سے کھانے پینے کی چیزیں لینت گیا تو وہاں اوباش نوجوانوں نے اس کو شدید برا بلا کہا اور اس کے بال کاٹ دیے ، اس وجہ سے ابوبکر شدید ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو چکا ہے۔
طور خان نے کہا کہ واقعہ کے بعد ابوبکر خوفزدہ ہے اور گھر سے باہر بھی نہیں نکلتا، اس کو ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیوز بنانے سے روک دیا گیا ہے۔

