کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان(رجسٹرڈ)کی ایگزیکٹیوباڈی کاچیئرمین حاجی سعد اللہ اچکزئی کی زیر صدارت بدھ کو منعقد ہوا اجلاس میں حاجی ہاشم کاکڑکے علاوہ ایگزیکٹیوباڈی کے ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں سریاب روڈ کٹنگ کے متاثرین کو حکومت کی جانب سے دھمکیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیاکہ روڈ کٹنگ کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ سریاب روڈ کے تاجروں اور دیگرمتاثرین کیساتھ جو ناجائز اور غیراخلاقی اور غیرقانونی سلوک روا رکھا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ سریاب روڈکے متاثرین کو موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ان کے زمینوں کی قیمت دی جائے نہ کہ حکومت کی مرضی کے مطابق ریٹ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمینوں کی قیمت ادا کرے تاکہ تاجر اوردیگر متاثرین اپنے کیلئے کسی دوسری جگہ پر زمین کا بندوبست کرسکیں حکومت کی جانب سے جو ریٹ دینے کی کوشش کی جارہی ہے وہ انتہائی کم ہے جس سے کسی اور جگہ زمین خریدنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تاجروں اوردیگر متاثرین پر اپنے من پسند فیصلے مسلط کرنے کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے کیونکہ ہم کسی بھی سخت سے سخت احتجاج سے گریز نہیں کرینگے۔دریں اثنا ایگزیکٹیوباڈی میں مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کی مرکزی کابینہ کی باڈی کو مکمل کرکے حتمی شکل دی گئی اور بہت جلد بذریعہ پریس کانفرنس اس کااعلان کیاجائیگا۔
روڈ کٹنگ کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ سریاب روڈ کے تاجروں کیساتھ ناجائز اور غیرقانونی سلوک روا رکھا ہے،حاجی سعد اللہ اچکزئی

ٹیگز:
روڈ کٹنگ
