کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنماچوہدری نعیم کریم نے غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں دس ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی عوام کی شہادت اور اسرائیل کی غزہ پر ایٹمی حملے کی دھمکی کی پُر زورمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں،مسلم حکمرانوں اور مسلم ممالک کی خاموشی معنی خیز ہے۔کوئٹہ س یجاری ہونے والے ایک بیان میں چوہدری نعیم کریم نے کہاکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے 30روز سے مسلسل فلسطینی علاقوں پربمباری کے نتیجے میں ابتک 9770سے زائد بچوں،خواتین، بوڑھوں کی شہادت کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں لاکھوں کی تعدادمیں افرادزخمی ہیں ہسپتالوں میں بجلی اور جنریٹرزمیں ایندھن ختم ہونے سے مریضوں کاعلاج معالجہ رک گیا ہے اور کسی بھی وقت کوئی اور بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے فلسطینی علاقوں کی ناکہ بندی سے وہاں خوراک، پانی اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار ممالک کے ہاتھ معصوم فلسطینی بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہزاروں افرادکی ہلاکت پر انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک،او آئی سی اور اقوام متحدہ اسرائیلی وحشیانہ بمباری رکوانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اوراسرائیلی وزیرکی جانب سے غزہ پرایٹمی حملے کی دھمکی کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ نگران وفاقی حکومت، افواج پاکستان اور وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فلسطینی کے مسئلے پرمکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے نگران وفاقی حکومت کو چاہئے کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی فوج کے حملے رکوانے کیلئے فوری طور پر اپنا کلیدی کردار ادا کریں اوراسرائیلی بمباری سے متاثرہ عوام کی ہرممکن مدد کو یقینی بنائیں جوکہ ہمارا اسلامی، انسانی اوردینی فریضہ ہے۔ آج اگر ہم مظلوم فلسطینیوں کی جُرت کے ساتھ مدد نہیں کریں گے تو کل اللہ نا کرے ہمُ پر بھی ایسا کوئی وقت آ جائے جب ہم مسلم اُمّہ سے مدد مانگیں تو ہمارا کوئی مددگار نہ ہو۔
اسرائیلی مظالم پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں،مسلم حکمرانوں اور مسلم ممالک کی خاموشی معنی خیز ہے،چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
نعیم کریم
