کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیر اہتمام طوفان اقصیٰ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پرمحسن بلوچستان صوبائی امیرمولانا عبد الواسع،صوبائی جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے یونٹوں اور تحصیلوں کے امراء ونظماء، تاجر برادری، مدراس کیاساتذہ وکلاء،کارکنوں، انصار الاسلام، شعبہ اطلاعات،جے ٹی آئی، سوشل میڈیا ورکرز اورعوام الناس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدیم النظیر جذبہ ومحنت کے نتیجے میں تاریخ ساز اجتماع منعقد ہوا۔اس موقع پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے جرائت مندانہ موقف اور امریکہ واسرائیل کے مظالم کو طشت از بام کرنے کے ساتھ فلسطینی مسلمانوں کی کھل کر ہرقسم حمایت کا عہد کرنے اور پاکستان کے مقتدر حلقوں کے ضمیر کو جھنجھوڑ نے سے ملک بھر کے کارکنوں اور عوام الناس کے دلوں کی زبردست انداز میں ترجمانی ہوئی، جس پر قائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن کو شان دار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حضرت کی درازی عمر کے لئے دعاگو رہتے ہوئے ان کے ہر حکم پر جان کی بازی لگانے کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مولانا عبد الرحمن رفیق نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران ملک کے تمام اساسی نظریات کا سودا کیا اور فلسطین وکشمیر کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کی کوشش کی اور امریکی ایجنڈے کے مطابق اسرائیل تسلیم کرنے کی مہم چلائی جس کو جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے ناکام بناکر نشان عبرت بنادیا،انہوں نے کہاکہ فلسطین امت مسلمہ کے جسم کا حصہ ہے۔غزہ کے مسلمان طویل عرصہ سے قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، امریکہ، یورپ، انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں اور عالمی ادارے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف تعصب کا شکار ہیں، اقوام متحدہ سمیت کوئی ادارہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے کے لئے تیار نہیں۔ لیکن جمعیت علماء اسلام بین الاقوامی سطح پر فلسطین کی حمایت کی توانا آواز بن چکی ہے۔
عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران ملک کے تمام اساسی نظریات کا سودا کیا اور فلسطین وکشمیر کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کی کوشش کی،مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
